کوئٹہ سریاب روڈ پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نظر آتا ہے تاہم پولیس مذید تحقیقات کررہی ہے۔

ایک شخص نے دکان پر موجود سراج الدين اور عبداللہ نامی باپ بیٹے کو گولیوں کا نشانہ بنایا فوٹو: فائل

لاہور:
سریاب روڈ پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا ۔


پولیس کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے کلی کمالو کے بازار میں ایک شخص نے دکان پر موجود سراج الدين اور عبداللہ نامی باپ بیٹے کو گولیوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

دونوں مقتولین کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا ہے، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نظر آتا ہے تاہم پولیس مذید تحقیقات کررہی ہے۔
Load Next Story