رینٹل پاور کیسسپریم کورٹ کا 15 جنوری تک ملزمان گرفتار کرنے کا حکم
چیف جسٹس نے نیب کی جانب سے وکیل کی تبدیلی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نئے وکیل کو اب نہیں سنے گی
SARGODHA:
سپریم کورٹ نے نیب کو 15 جنوری تک رینٹل پاور پراجیکٹ کے ملزمان کو گرفتار کرکے چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے رینٹل پاور کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت نے نیب کی جانب سے وکیل کی تبدیلی پر برہمی کا اظہار کیا ، چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے فوزی ظفر کو سنتے رہے اب نئے وکیل کو نہیں سنیں گے۔
نیب نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت کا نام لے کر تفتیشی افسر بدلنے میں ملوث تین افسران کو معطل کر دیا گیا ہے، چیف جسٹس نے نیب سے ملزمان کی گرفتاری سے متعلق استفسار کیا، انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیب کا کام کرپشن ختم کرنا ہے تحفظ دینا نہیں، ملزمان چھوٹے ہوں یا بڑے انہیں ہر صورت گرفتار کیا جائے، کیس کی مزید سماعت 15 جنوری کو ہوگی۔