ایم کیوایم کا لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

ملک کے موجودہ حالات کے بعد رابطہ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے جس کی الطاف حسین نے بھی توثیق کردی ہے،فاروق ستار


ویب ڈیسک January 11, 2013
ملک کے موجودہ حالات کے بعد رابطہ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے جس کی الطاف حسین نے بھی توثیق کردی ہے،فاروق ستار ، فوٹو : ایکسپریس نیوز

لاہور: متحدہ قومی موومنٹ نے 14 جنوری کو تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں عملی طور پر شرلت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین گزشتہ 35 برسوں سے ملک میں حکومت کے لئے نہیں بلکہ صحیح معنوں میں ایسے انقلاب کے لئے جدو جہد کررہے ہیں جس کے ذریعے عوام کی حکمرانی اور متوسط طبقے کو ان کے حقوق مل سکیں ۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز الطاف حسین کے خطاب اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس تک ایم کیو ایم نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا تاہم ملک کے موجودہ حالات کے بعد رابطہ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے جس کی الطاف حسین نے بھی توثیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی اس سے آگاہ کردیا گیا ہے تاہم ڈاکٹر طاہر القادری کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے کیونکہ متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک منہاج القرآن کے نظریات مشترک ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں