حج کرپشن کیس کے حوالے سے عبدالقادر گیلانی کو ہراساں نہ کیا جائےچیف جسٹس

عبدالقادرگیلانی کی ڈگریوں کی تصدیق کا حج کرپشن کی تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں، چیف جسٹس


ویب ڈیسک January 11, 2013
عبدالقادرگیلانی کی ڈگریوں کی تصدیق کا حج کرپشن کی تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں، چیف جسٹس فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ حج کرپشن کیس کے حوالے سے عبدالقادر گیلانی کو ہراساں نہ کیا جائے۔

سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کے تفتیشی افسر حسین اصغر کے خلاف سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کی درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ عبدالقادرگیلانی کی ڈگریوں کی تصدیق کا حج کرپشن کی تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں، معاملہ حساس نوعیت کا ہے، حسین اصغر قانون کے مطابق کیس سے متعلقہ امور کی تفتیش کریں۔عدالت نے ایف آئی اے کو 21 جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں