واشنگٹن ہیلری کلنٹن اور افغان صدر حامد کرزئی کی ملاقات

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سکیورٹی اور معاشی معاملات افغانستان کے حوالے کرنے کا جائزہ لیا

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی اور معاشی معاملات افغانستان کے حوالے کرنے کا جائزہ لیا، فوٹو: اے ایف پی

امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی ہے،جس میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سکیورٹی اور معاشی معاملات افغانستان کے حوالے کرنے کا جائزہ لیا۔ملاقات میں آئندہ برس افغانستان میں صدارتی الیکشن اور ملک میں امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

امریکی وزیرخارجہ نے افغان صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا ، جس میں امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا اور وائٹ ہاؤس کے لئے قومی سلامتی کے مشیر ٹام ڈونی لان بھی شریک ہوئے جبکہ افغان صدر آج اپنے امریکی ہم منصب باراک اوباما سے ملاقات کریں گے۔
Load Next Story