کراچی جے یو آئی س کے رہنما حماد راشدی کی گاڑی پر فائرنگ3افراد زخمی

حماد راشدی پر حملے کے دوران اسکول کے بچوں کی وین بھی فائرنگ کی زد میں آگئی


ویب ڈیسک January 11, 2013
گاڑی میں بیٹھے بچے محفوظ رہے تاہم گولی لگنے سے وین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل

حسن اسکوائرکے قریب جمیعت علمائے اسلام (س) کے رہنما حماد راشدی کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے جے یو آئی (س) کے رہنما حماد راشدی کی گاڑی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں حماد راشدی کے بھائی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ حملے کے دوران اسکول کے بچوں کی وین بھی زد میں آگئی تاہم گاڑی میں بیٹھے بچے محفوظ رہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح کہ حمادراشدی کے اوپراس سے قبل بھی قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے جس میں بھی وہ معجزانہ طورپراس میں محفوظ رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں