نواز شریف اور شہباز شریف کے چھوٹے بھائی عباس شریف انتقال کرگئے
نمازجمعہ کے بعد مسجد سے باہر نکلتے وقت عباس شریف کو کرنٹ لگا، انہیں شریف سٹی اسپتال لے جایا گیا مگروہ جانبرنہ ہوسکے
مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے چھوٹے بھائی عباس شریف کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نمازجمعہ کے بعد مسجد سے باہر نکلتے وقت عباس شریف کو کرنٹ لگا جس کے بعد انہیں شریف سٹی اسپتال لے جایا گیا مگروہ جانبرنہ ہوسکے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق عباس شریف کو کرنٹ کی شدت کے باعث دل کا دورہ پڑا اوہ وہ خالق حیقی سے جاملے۔ان کی نماز جنازہ آج شام 7 بجے رائیونڈ میں ادا کی جائے گی ۔
عباس شریف رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکے ہیں تاہم 2008 کے بعد سے انہوں نے سیاست سے کنارا کشی اختیار کرتے ہوئے اپنی توجہ کاروبار پر مرکوز کردی تھی۔ عباس شریف نے پسماندگان میں بیوہ ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔