طاہرالقادری کو میں نہ مانوں کی پالیسی ترک کردینی چاہئےرحمان ملک

الطاف حسین نے قوم کے وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا جس کےلئے ممنون ہوں ،رحمان ملک


ویب ڈیسک January 11, 2013
الطاف حسین نے قوم کے وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا جس کےلئے ممنون ہوں ،رحمان ملک فوٹو: ایکسپریس/فائل

وزیر داخلہ رحمان ملک نےایم کیوایم کےلانگ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلےکو سراہتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری کو میں نہ مانوں کی پالیسی ترک کر کے لانگ مارچ سے دستبردار ہو نے کا کہا ہے۔

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا جمہوریت اور ملکی سالمیت کے لیے لانگ مارچ سے علیحدگی کا فیصلہ قابل تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے قوم کے وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا جس کےلئے ممنون ہوں۔

رحمان ملک نےکہاکہ حالات کا تقاضا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری بھی لانگ مارچ سے دستبردار ہو جائیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانیں لانگ مارچ سے زیادہ قیمتی ہیں ،امید ہے ڈاکٹر طاہر القادری مثبت جواب دیں گے اور دستبرداری کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ رحمان اورمسلم لیگ(ق)کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کرکے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی تعریف کی۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |