کراچی آپریشن کو منطقی انجام تك پہنچانے كی ضرورت ہے چوہدری نثار

وزیر داخلہ سے گورنر سندھ نے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن اور شہر کی امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک March 14, 2017
وزیر داخلہ سے گورنر سندھ نے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن اور شہر کی امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، فوٹو؛ پی آئی ڈی

KARACHI: وزیر داخلہ چوہدری نثار سے گورنر سندھ نے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار سے گورنرسندھ محمد زبیرنے اسلام آباد میں ملاقات كی جس میں وزیرِ داخلہ نے گورنرسندھ كو ان كی تعیناتی پرمباركباد دی جب کہ ملاقات میں سندھ اور خصوصاً كراچی میں امن و امان كے قیام كے حوالے سے جاری اقدامات اور صوبے كی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال كیا گیا، دونوں رہنماؤں نے كراچی میں امن وامان كے قیام كے لیے رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ كرنے والے اداروں كے كردارپراطمینان كا اظہاركیا۔

وزیرداخلہ نے كہا كہ کراچی آپریشن 2013 میں وفاقی حكومت كی ہدایت پر شروع كیا گیا اور اب اسے منطقی انجام تك پہنچانے كی ضرورت ہے، شہرِقائد كا امن تمام سیاسی قوتوں كی مشتركہ ذمہ داری ہے، وقت آ گیا ہے كہ تمام سیاسی جماعتیں خود احتسابی كے عمل كو آگے بڑھاتے ہوئے نہ صرف جرائم پیشہ افراد كے لیے اپنے دروازے مستقل طور پر بند كر دیں بلكہ ایسے عناصر كی نشاندہی میں قانون نافذ كرنے والے اداروں كا بھرپور ساتھ دیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں