وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

چند امور میں پاكستان كو تحفظات ہیں امید ہے کہ برطانوی ہوم سیكریٹری كے دورے سے ان كے حل میں مدد ملے گی، چوہدری نثار


ویب ڈیسک March 14, 2017
چند امور میں پاكستان كو تحفظات ہیں امید ہے کہ برطانوی ہوم سیكریٹری كے دورے سے ان كے حل میں مدد ملے گی، چوہدری نثار، فوٹو؛ پی آئی ڈی

وزیرداخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی كمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات كی جس میں میں پاك برطانیہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور برطانوی ہوم سیكریٹری كے متوقع دورہ پاكستان كے حوالے سے تبادلہ خیال كیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری نثار نے كہا كہ دونوں ملكوں كی قیادت كے درمیان موجودہ بہترین تعلقات سے استفادہ كرتے ہوئے دوطرفہ تعاون كو مزید فروغ دینے كے لیے اقدامات كی ضرورت ہے، برطانوی ہوم سیكرٹری كا دورہ جہاں دوطرفہ تعلقات كومذیدمستحكم كرنے میں مددگار ثابت ہوگا وہاں اس دورے سے دو طرفہ تعاون كو بھی فروغ ملے گا۔

چوہدری نثار نے كہا كہ چند امور میں پاكستان كو تحفظات ہیں،امید ہے کہ برطانوی ہوم سیكریٹری كے دورے سے ان تحفظات كے حل میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشتركہ مفادات كے حصول اور خطے كے امن كے ضروری ہے كہ باہمی تجربے اور قابلیت سے استفادہ كرتے ہوئے دو طرفہ تعاون كا مضبوط اور مربوط نظام رائج كیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں