قائد اعظم پر کسی بھی حوالے سے تنقید چاند پر تھوکنے کے مترادف ہےشہباز شریف

قائد اعظم نے پاکستان بنا کر پوری قوم پر احسان کیا اور وہ سب کے لئے قابل احترام ہیں،شہباز شریف

قائد اعظم نے پاکستان بنا کر پوری قوم پر احسان کیا اوروہ سب کے لئے قابل احترام ہیں،شہباز شریف فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد اعظم پر کسی بھی حوالے سے تنقید چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔


شہباز شریف نے لاہور میں ماڈل ٹاؤن انڈر پاس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان بنا کر پوری قوم پر احسان کیا اور وہ سب کے لئے قابل احترام شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا قائداعظم پرکسی بھی حوالے سے ننقید چاندپرتھوکنے کے مترادف ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میٹرو بس پر تنقید کرنے والے نہیں جانتے کہ کتنے پاپڑ بیل کر قوم کی فلاح کے لئے منصوبہ بنایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل سے ناقدین کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story