ایل اوسی پرجارحیت کیخلاف پاکستان کا بھارت سے احتجاجہائی کمشنرکی طلبی

وزارت خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال کے ذریعے تحریری مراسلہ بھی بھیجا ہے۔


ویب ڈیسک January 11, 2013
پاکستان کو لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزی پر شدید تشویش ہے،دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

کنٹرول لائن پر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارت کی جانب سے فائربندی کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ پر وزارت خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور ان کے ذریعے بھارتی حکومت کے نام مراسلہ بھی بھیجا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی حکومت کے نام بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو لائن آف کنٹرول پر 10 سال بعد فائر بندی کی خلاف ورزی پر شدید تشویش ہے اور اس سلسلے میں الزام تراشی کے بجائے حقیقی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی اہلکار شہید ہوچکے ہیں جبکہ بھارت بھی اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کا واویلا کررہا ہے۔ اس صورت حال میں پاکستان نے فائرنگ کے واقعات کی اقوام متحدہ کے ذریعے تحقیقات کرانے کی پیشکش کی تاہم بھارت نے اس تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں