کالعدم نفاذ شریعت محمدیہ کے سربراہ مولانا صوفی محمد کی حالت بگڑ گئی

مولانا صوفی محمد کو گزشتہ روز حالت خراب ہونے پر سخت سیکیورٹی میں ایل آر ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا۔


Online March 14, 2017
مولانا صوفی محمد کے کمرے میں خواتین نرسوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

کالعدم نفاذ شریعت محمدیہ کے سربراہ مولانا صوفی محمد کی حالت بگڑ گئی ہے اور انھیں تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں داخل کردیاگیا ہے جہاں پرمولانا صوفی محمد نے علاج کرانے سے انکار کردیا ہے۔

مولانا صوفی محمد کو گزشتہ روز حالت خراب ہونے پر سخت سیکیورٹی میں ایل آر ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا، وہ گردوں اور شوگر کے امراض میں مبتلا ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مولانا صوفی محمد کا علاج اس سے قبل بھی جاری تھا تاہم جیل میں ان کی حالت خراب ہونے پر انھیں اسپتال لایا گیا تاہم مولانا صوفی محمد کے علاج سے انکار پر ڈاکٹروں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے جبکہ مولانا صوفی محمد کے کمرے میں خواتین نرسوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسپتال اور جیل انتظامیہ کے موقف کے مطابق مولانا صوفی محمد کو سالانہ معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں