آسٹریلیا میں جھگڑالو کرکٹرز کو کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیجنا شروع

ایسٹ کیلور اور ویسٹ نیوپورٹ کے درمیان سیمی فائنل میں مجموعی طور پر 5 یلو کارڈز جاری کیے گئے۔


Sports Desk March 14, 2017
گذشتہ دنوں ایم سی سی نے بھی امپائرز کو میچز میں بدمزاج کرکٹرز کو فیلڈ سے باہر بھیجنے کا اختیار دیا تھا۔ فوٹو: فائل

وکٹوریہ ٹرف کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے ایونٹ میں جھگڑالو کرکٹرز کو میدان سے باہر کا راستہ دکھانا شروع کردیا۔

ایسٹ کیلور اور ویسٹ نیوپورٹ کے درمیان سیمی فائنل میں مجموعی طور پر 5 یلو کارڈز جاری کیے گئے جبکہ ایسٹ کیلور کے ایک بیٹسمین کو دوسرا یلو کارڈ جاری ہونے پر اسے ریڈ کارڈ میں تبدیل کرتے ہوئے میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

ادھر وی ٹی سی اے کے صدر اسٹیون مک نمارا کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران کئی ناخوشگوار واقعات ہوئے جس پر کارڈز جاری کیے گئے، اب ہمیں اس حوالے سے امپائرز کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ایم سی سی نے بھی امپائرز کو میچز میں بدمزاج کرکٹرز کو فیلڈ سے باہر بھیجنے کا اختیار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |