وفاق نے نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا

وزیراعظم کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے قومی ایکشن پلان کے نکات پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کردیا ہے۔


عامر خان March 14, 2017
وزیراعظم کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے قومی ایکشن پلان کے نکات پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے بنائے گئے قومی ایکشن پلان پر نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاق کے اہم ترین ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے قومی ایکشن پلان کے نکات پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کردیا ہے جبکہ وزیراعظم نے وفاقی وزیرداخلہ قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر موثر عمل درآمد کیلیے فوری مربوط حکمت عملی کے تعین اور صوبائی حکومتوں سے رابطے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے قومی ایکشن پلان کے تمام نکات کے حوالے سے مفصل رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی ہے۔ اس رپورٹ کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ پہلے حصہ میں جن نکات پر 100 فیصد عمل درآمد ہوا ہے ان کو شامل کیا جائے گا۔ دوسرے حصہ میں ان نکات کوشامل کیا جائے گا جن پر کم عمل درآمد ہوا ہے اور تیسرے حصہ میں ان نکات کو شامل کیا جائے گا جن عمل درآمد فی الحال نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ اس رپورٹ کی تشکیل کے بعد ان ذمے داروں کی نشاندہی کی جائے گی جو قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں