جہلم بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید اہلکار حوالدارغلام محی الدین سپرد خاک

شہید کی نماز جنازہ میں اسٹیشن کمانڈر سمیت دیگر فوجی افسران اور جوانوں نے بھی شرکت کی۔


ویب ڈیسک January 11, 2013
شہید حوالدار غلام محی الدین کو کوٹ حضورسنگھ میں سپرد خاک کیا گیا۔ ۔فوٹو : اے ایف پی

آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاک فوج کے شہید اہلکار حوالدارغلام محی الدین کو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔


شہید حوالدارغلام محی الدین کا جسد خاکی آزاد کشمیر سے جہلم گیریژن لایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس موقع پراسٹیشن کمانڈرجہلم بریگیڈئرطارق سمیت دیگر فوجی افسران اور جوانوں نے بھی شرکت کی ۔ نمازجنازہ کے بعد جسدخاکی ان کے آبائی گاؤں کوٹ حضورسنگھ روانہ کر دی گئی جہاں انہیں تمام فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کردیا۔


واضح رہے کہ حوالدارغلام محی الدین جمعرات کے روز لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکڑ میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔ غلام محی الدین کے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹی اورایک بیٹا شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں