جنوبی افریقہ کے دورے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلانمصباح کپتان برقرار

قومی کرکٹ ٹیم 20 جنوری کو کپتان مصباح الحق کی قیادت میں جنوبی افریقہ روانہ ہو گی۔

عبدالرحمان کی ڈوپ ٹیسٹ میں سزا کے بعد ٹیم میں پہلی بار واپسی ہو رہی ہے، وکٹ کیپر کامران اکمل کو ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ فوٹو : فائل

جنوبی افریقہ کے دورے کے لئے 16رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا،کپتانی کے فرائض مصباح الحق انجام دیں گے۔

دوہ جنوبی افریقہ کے لئے ٹیم میں ناصر جمشید، محمد حفیظ، یونس خان، توفیق عمر، اظہر علی، اسد شفیق، احسان عادل، حارث سہیل، فیصل اقبال، محمد عرفان ،سعید اجمل، محمد حفیظ، یونس خان، عمر گل، عبد الرحمان، جنید خان،وہاب ریاض اور سرفراز احمد کوشامل کیا گیا۔


عبدالرحمان کی ڈوپ ٹیسٹ میں سزا کے بعد ٹیم میں پہلی بار واپسی ہو رہی ہے، وکٹ کیپر کامران اکمل کو ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ اعزاز چیمہ، محمد سمیع، آفاق رحیم اور ایوب ڈوگر کو ڈراپ کر دیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم 20 جنوری کو کپتان مصباح الحق کی قیادت میں جنوبی افریقہ روانہ ہو گی۔

Recommended Stories

Load Next Story