بھارتی فوج نے ایل او سی کی 10 دن میں 10 بار خلاف ورزی کی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز نےبھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پررابطہ کرکےفائرنگ کے واقعے کی شدیدمذمت کی،میجرجنرل عاصم باجوہ


ویب ڈیسک January 11, 2013
6اور10جنوری کو بھارت کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں 2فوجی جوان شہیداورایک زخمی ہوا،میجرجنرل عاصم باجوہ فوٹو: آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے پچھلے دس دنوں میں 10 بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پررابطہ کرکے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی گئی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ رواں ہفتے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 جوان شہید ہوئے،6 جنوری کو بھارتی فوج نے حاجی پیر سیکٹر سے سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے لانس نائیک اسلم شہید اور سپاہی وسیم زخمی ہوا تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوجی ہتھیار چھوڑ کر بھاگنے پر مجبورہو گئے جبکہ 10 جنوری کوبھارت کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے حوالدار غلام محی الدین شہید ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں