کوئٹہ نیٹو سپلائی ٹرمینل پرراکٹ حملہ 2 افراد جاں بحق 10 کنٹینرز نذرآتش

نیٹو سپلائی ٹرمینل پر نامعلوم افراد نے پہلے راکٹ فائر کئے اوراس کے بعد فائرنگ شروع کردی، عینی شاہدین


ویب ڈیسک January 11, 2013
فائر بریگیڈ کےعملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کردیگرکنٹینرز کو جلنے سے بچا لیا۔ فوٹو: فائل

ہزار گنجی کے علاقے میں نیٹو سپلائی ٹرمینل پر نا معلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ10 کنٹینرزمیں بھی آگ لگ گئی۔

پولیس اور ایف سی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے پہلے راکٹ فائر کئے اوراس کے بعد فائرنگ شروع کردی۔

فائر بریگیڈ کےعملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کردیگرکنٹینرز کو جلنے سے بچا لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں