بھارتی لڑکھڑائی ٹیم سنبھل نہ پائی پہلے ون ڈے میں انگلینڈ سے بھی ہار گئی

326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بناسکی۔


ویب ڈیسک January 11, 2013
پہلے ون ڈے میں فتح کے ساتھ انگلینڈ نے 5 میچوں کی سیریز میں ایک 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ فوٹو: بی سی سی آئی

پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 9 رنز سے شکست دے کر5 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

گجرات کے شہر راجکوٹ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے جس میں 8 چھکے اور 35 چوکے بھی شامل تھے۔ ایلسٹر کک نے 75 اور ای این بیل نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور دونوں نے 158 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔

326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بناسکی۔ یووراج سنگھ 61 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ گوتم گمبھیر نے 52 اور اجنکیا راہانے نے 47 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ کے ٹریڈ ول نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلے ون ڈے میں فتح کے ساتھ انگلینڈ نے 5 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 15 جنوری کو کیرالہ کے شہر کوچی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں