تباہی پھیلانےوالے ہتھیار کسی ریاست یاغیرریاستی عناصرکے ہاتھ لگنے نہیں دیں گے پاکستان

نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے غیر امتیازی اور شفاف معیار رکھنا چاہیے، مشیر خارجہ


ویب ڈیسک March 14, 2017
پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے مکمل اہلیت رکھتا ہے، مشیر خارجہ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے مکمل اہلیت رکھتا ہے جب کہ تباہی پھیلانے والے ہتھیار ریاستی و غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ نہیں لگنے دیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کے حوالے سے علاقائی سیمینار ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے غیر امتیازی اور شفاف معیار رکھنا چاہیے۔پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے مکمل اہلیت رکھتا ہے۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک کے طور پرعالمی برادری سے مل کر کام کر رہا ہے۔ پاکستان تباہی پھیلانے والے ہتھیار ریاستی و غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ نہیں لگنے دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں