شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور نے شاہ زیب پر گولیاں چلائیں گواہان

شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور نے شاہ زیب کی چلتی ہوئی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے باعث گاڑی الٹ گئی، گواہان


ویب ڈیسک January 11, 2013
شاہ زیب اپنے والدین کے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا، گواہان فوٹو: فائل

سٹی کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کے 2 عینی شاہدین نے اپنے بیانات قلم بند کرادیئے جس میں انہوں نے کہا کہ شاہ زیب پر گولیاں شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور نے چلائیں۔


عینی شاہدین نے کورٹ میں اپنے بیانات قلمبند کراتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور نے شاہ زیب کی چلتی ہوئی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے باعث گاڑی الٹ گئی، 4 افراد شاہ رخ جتوئی کی گاڑی سے اترے اور اس کے بعد سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری نے گاڑی میں جھانک کر دیکھا اور چیخ چیخ کر کہا کہ شاہ زیب زندہ ہے اسے اور گولیاں مارو جس پر شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور نے شاہ زیب پر مزید گولیاں چلائیں۔


عینی شاہد نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اپنی گاڑی میں شاہ زیب کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا اور اسپتال سے شاہ زیب کے والدین کو فون پر واقعے کی اطلاع دی لیکن شاہ زیب اپنے والدین کے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا جبکہ فائرنگ کے واقعے سے قبل غلام مرتضیٰ لاشاری نے شاہ رخ کی بہن سے بد تمیزی کی۔


دوسری جانب جتوئی خاندان کی طرف سے سندھ پولیس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے ہراساں کرنے کے لئے ہماری پراپرٹی سیل کیں جس پرعدالت نے متعلقہ حکام کو طلب کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں