اسپاٹ فکسنگ عرفان کا کراچی کے بکی سے رابطے کا انکشاف

والدین کی بیماری اور وفات کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھااس لیے بکی کی پیشکش سے آگاہ نہ کرسکا،عرفان کی پی سی بی کو وضاحت


ویب ڈیسک March 14, 2017
فاسٹ باؤلرمحمد عرفان گزشتہ روز پی سی بی کے انٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے: فوٹو: فائل

کرکٹ کرپشن اسکینڈل میں فاسٹ باؤلر محمد عرفان کوچارج شیٹ جاری کردی گئی جب کہ کھلاڑی سے رابطے میں رہنے والے بکی کا کراچی سے تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔

پی سی بی نے فاسٹ باؤلرمحمد عرفان کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کردیا ہے جب کہ انہیں 14 روزکے اندرجواب داخل کرانا ہوگا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ بکی کا تعلق کراچی سے ہے۔ فاسٹ باؤلرمحمد عرفان گزشتہ روزپی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے جس میں انہوں نے بکیوں سے رابطے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ والدین کی بیماری اور پھر وفات کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھا اس لیے ٹیم مینجمنٹ اوربورڈ حکام کوآگاہ نہیں کرسکا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں محمد عرفان بھی معطل

کرکٹ کرپشن کیس میں ملوث ایک اورکھلاڑی شاہ زیب حسن بھی انٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے جن کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی کام نہیں کیا جس پرشرمندہ ہوں۔ دوسری طرف چیئرمین پی سی بی شہریارخان کہہ چکے ہیں کہ عرفان اورشاہ زیب کے خلاف ان کے پاس کوئی واضح ثبوت نہیں اورشہریارخان نے گزشتہ روزمیڈیا سے بات کرتے ہوئے فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کا کیرئیرختم ہونے کا اشارہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آنے والے محمد عرفان کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل بھی کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |