سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے ملزمان کے دیگر کیس بحال

انسداددہشت گردی کی عدالت نے بم دھماکوں سمیت 5مقدمات میں نامزد دیگر 6 مفرور دہشت گردوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے


ویب ڈیسک March 14, 2017
مجرمان سعدعزیز اور طاہرحسین کے خلاف حیدری بم دھماکا اور نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلے سمیت دیگر مقدمات بحال کئے گئے : فوٹو : فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا کیس میں سزائے موت پانے والے مجرمان کے خلاف دیگر مقدمات بحال کردیئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے مجرمان سعدعزیز اور طاہرحسین عرف منہاس کے خلاف حیدری بم دھماکا، نارتھ ناظم آباد اورسمن آباد میں پولیس مقابلے سمیت دیگر مقدمات کے بحال کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سانحہ صفورا میں ملوث 8 ملزمان فوج کے حوالے

سزائے موت پانےوالے5 مجرمان کا مقدمہ 2016 میں فوجی عدالت منتقل کیا گیا تھا، مقدمے اورمجرموں کی فوجی عدالت منتقلی کے باعث مقدمات کی سماعت روک دی گئی تھی۔ تاہم عدالت نے ڈیڑھ برس بعد ایک بار پھر حیدری مارکیٹ میں بم دھماکا کیس، نارتھ ناظم آباد اور سمن آباد میں پولیس مقابلہ، تھانہ شارع فیصل میں نیوی کے کیپٹن ندیم احمد قتل کیس اور نیوکراچی میں پولیس محافظ وقار ہاشمی قتل کیس بحال کردیئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان کی عدم رہائی پر سندھ ہائی کورٹ برہم

عدالت نے بم دھماکوں سمیت 5 مقدمات میں نامزد دیگر دہشت گردوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ دہشت گردوں میں حافظ عمر عرف جواد، علی الرحمٰن عرف ٹونا، سرفراز عرف حمزہ، کامران عرف عمران بھٹی، عامرعرف عباسی اور طیب داؤد شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |