وزیراعظم کا سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی بندش کیلیے ہر ممکن اقدامات کا حکم

گستاخی کے ذمہ داروں کو بلا تاخیر کیفر کردار تک پہنچائیں، وزیراعظم کی وزیر داخلہ کو ہدایت


ویب ڈیسک March 14, 2017
حضرت محمد ﷺ سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے لہذا کسی بھی سطح پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور دفتر خارجہ کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی بندش کے لیے ہر ممکن اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخی کے ذمہ داروں کو بلاتاخیر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺ محسن انسانیت ہیں، حضرت محمد ﷺ سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔ حضور ﷺ کی شان میں کسی طرح کی بھی گستاخی نا قابل معافی ہے، ناموس رسالت ﷺ کے متعلق مسلمانوں کے جذبات اور حساسیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک کوشش ہے لہذا کسی بھی سطح پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ناموس رسالت قانون کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والوں کا بھی کڑا محاسبہ کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : گستاخانہ مواد روکنے کے لیے سوشل میڈیا بند کرنا پڑا تو کریں گے

وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی بندش کے حوالے سے عدالتی گائیڈ لائن کےمطابق تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے توہین آمیزمواد پھیلانے والوں کا سراغ لگانے کے لیے متحرک ہو جائیں اور گستاخی کے ذمہ داروں کو بلاتاخیر کیفر کردار تک پہنچایاجائے جب کہ روزانہ کی بنیاد پرگستاخانہ مواد کی بندش کےاقدامات سےآگاہ کیا جائے۔ انہوں نے دفترخارجہ کو بھی ہدایت کی کہ گستاخانہ مواد کی بندش کے لیے سوشل میڈیا کےعالمی اداروں سےبھی رجوع کیا جائے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں