چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 42 افراد ہلاک

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے تاہم 2 اب بھی لاپتہ ہیں۔


AFP January 11, 2013
مٹی کا تودہ گرنے سے 16 گھر بھی تباہ ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے مغربی جنوب میں واقع ایک گاؤں میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 42 افراد ہلاک ہوگئے۔


خبر رساں ایجنسی کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے تاہم 2 اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ تودہ گرنے سے 16 گھر بھی تباہ ہوئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا تاہم سخت سردی کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں چین کے شہر زین زونگ میں بھی مٹی کا تودہ گرنے سے 18 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں