اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں محمد عرفان بھی معطل

پی سی بی نے محمد عرفان کو چارج شیٹ جاری کرکے 14 دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت کی ہے


ویب ڈیسک March 14, 2017
محمد عرفان کو چارج شیٹ جاری کرکے 14 دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آنے والے فاسٹ بالر محمد عرفان کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فاسٹ بولر محمد عرفان نے گزشتہ روز پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں انہوں نے بکی سے ملاقات کا اعتراف کیا تھا تاہم آج بورڈ نے محمد عرفان کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کر تے ہوئے چارج شیٹ جاری کردی ہے جب کہ محمد عرفان کو 14 دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی اپنا کیرئیر ختم سمجھیں

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی سی بی چارج شیٹ جاری کرچکا ہے تاہم دونوں کرکٹرز نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ پی ایس ایل کے دوران محمد عرفان، شاہ زیب اور ذوالفقار بابر سے بھی تفتیش کی گئی تھی اور ان کے موبائل فون ضبط کر لیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |