آپریشن رد الفساد کا مقصد حاصل کردہ کامیابیوں کو مستحکم کرنا ہے آرمی چیف

دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کی بے پناہ کاوشیں اور قربانیاں ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک March 14, 2017
دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کی بے پناہ کاوشیں اور قربانیاں ہیں، سربراہ پاک فوج: فوٹو: فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہونے والے آپریشن کا مقصد ملک کو مستحکم کرنا تھا جب کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد آپریشن کے حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور برطانیہ کے تحت 2 روزمشترکہ پاک یو کے سیمینار کا انعقاد ہوا، سیمینار کا عنوان''استحکام اور امن کی کوششوں کے تجربات کا تبادلہ'' تھا سیمینار کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 2007 میں شروع ہونے والےآپریشن کی اہمیت بیان کی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار پرروشنی ڈالی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آرمی چیف سے ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

سربراہ پاک فوج نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2007 میں شروع ہونے والا آپریشن ہی آپریشن ردالفساد میں تبدیل ہوا ماضی میں شروع کئے جانے والے آپریشن کا مقصد ملک میں امن واستحکام لانا تھا جب کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد ماضی کے آپریشنز سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنا ہے ۔ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستانی فورسز کی بے پناہ کاوشیں اور قربانیاں ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی حمایت کریں گے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈرز نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں نے ناصرف پاکستان کو محفوظ بنایا بلکہ پوری دنیا کو محفوظ کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:آرمی چیف سے پشاورزلمی ٹیم کی ملاقات

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں