پاک افغان کشیدگی کم کرانے کیلئے لندن میں اجلاس طلب

اجلاس کی میزبانی برطانوی حکومت کرے گی جسمیں سرتاج عزیز اور افغان سیکیورٹی ایڈوائزرشرکت کریں گے۔

اجلاس کی میزبانی برطانوی حکومت کرے گی جسمیں سرتاج عزیز اور افغان سیکیورٹی ایڈوائزرشرکت کریں گے۔ فوٹو: فائل

برطانوی حکومت کی نگرانی میں پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی کم کرانے کے لئے لندن میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک افغان کشیدگی ختم کرنے کے لئے برطانوی حکومت نے لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور افغانستان کے سیکیورٹی ایڈوائزر حنیف اتمر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے خصوصی نمائندے مارک لائل گرانٹ شرکت کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر ذخیلوال کے مطابق لندن میں اجلاس کا مقصد پاک افغان کشیدگی کم کرانا ہے جب کہ اجلاس کی میزبانی برطانوی حکومت کرے گی جس میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔
Load Next Story