اب پتہ چلا صحافت کوئی آسان کام نہیں کرینہ کپور

تمام اخبار نویسوں کے فنی سفر کا مطالعہ کر رہی ہوں،بالی وڈ اداکارہ


Net News January 11, 2013
کرینہ کپور فلم ’’ستیہ گرہ ‘‘میں ایک نڈر اور بہادر صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فوٹو : فائل

لاہور: بالی وڈ اداکار کرینہ کپور نے کہا ہے کہ صحافت کوئی آسان کام نہیں ہے۔

فلم ''ستیہ گرہ ''میں ایک نڈر اور بہادر صحافی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کرینہ نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام اخبار نویسوں کے فنی سفر کا مطالعہ کر رہی ہوں اور ان کی جرات اور انرجی سے متاثر بھی ہو رہی ہوں۔



انھوں نے کہا کہ انھیں اب پتہ چلا کہ صحافت کوئی اسان کام نہیں ہے اور اپ بعض اوقات تلخ ہو جاتے ہیں اس کے پس منظر میں بھی کوئی نہ کوئی بات ہوتی ہے لیکن میں ان ساری چیزوں کو اپنے اندر جذب کر رہی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔