پاکستانی موسیقی دلوں پر حکمرانی کررہی ہے محمد علی شہکی

بالی وڈ میں ہمارے گانوں کو کاپی کیا جاتا ہے، پوپ موسیقی اب عارضی آرٹ نہیں رہا، سلیم جاوید


Showbiz Reporter January 11, 2013
مجھے پاکستانی عوام نے بہت عزت دی ہے اور آج دنیا بھر میں میرا گانا ’ہواہوا‘سنا جاتا ہے، گلوکار حسن جہانگیر فوٹو : فائل

MULTAN: گلوکارہ ار بیشم کی جانب سے پاکستان کے مقبول فنکاروں کے اعزاز میں کراچی کے مقامی شاپنگ مال میں گزشتہ روز ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں میں فنکاروں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ممتاز گلوکار محمد علی شہکی، گلوکار سلیم جاوید، گلوکار حسن جہانگیر،گلوکارہ شیزا علی ،شاہ زیب شیخ، معروف کمپئر ڈاکٹر عمیر اور آرٹس کونسل کراچی کی خازن ڈاکٹر ہما میر ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گلوکار محمد علی شہکی نے کہا کہ پاکستان کی موسیقی پچھلے کئی برسوں سے بر صغیر کی عوام کے دلوں پر حکمرانی کررہی ہے۔

ہمارا پوپ میوزک دنیا بھر میں دلچسپی اور توجہ سے سنا اور پسند کیا جاتا ہے نامور گلوکار سلیم جاوید نے کہا کہ بالی ووڈ کی کئی فلموں میں ہمارے گانوں کو کاپی کیا جاتا ہے میرے اپنے کئی گانے بھارتی فلموں میں نکل کیے گئے پوپ موسیقی اب عارضی آرٹ نہیں رہا پچھلے 27برسوں سے میری مقبولیت میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی موجودہ حالات میں فنکاروں کو متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔



گلوکار حسن جہانگیر نے کہا کہ مجھے پاکستانی عوام نے بہت عزت دی ہے اور آج دنیا بھر میں میرا گانا 'ہواہوا'سنا جاتا ہے۔ بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے اس گانے کو اپنی فلم چالیس چوراسی میں نئے انداز سے ریکارڈ کیا اور اسے پذیرائی حاصل ہوئی بھارت میں فنکاروں کی بے حد پذیرائی ہوتی ہے۔

تقریب کی میزبان گلوکار اربیشم نے کہا کہ پاکستان کا فنکار جتنا مضبوط اور خوشحال ہوگا، مجھے اتنی خوشی ہوگی حال ہی میں بھارت جانا ہوا وہاں پاکستانی فنکاروں کو قد رکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بھارت میں میرا نیا گانا 'دلی والا دل لے گیا'حال ہی میں ریکارڈ ہوا ہے جسے ہندوستان کے مختلف چینلز پر چلایا جارہا ہے مجھے کام کی پذیرائی دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔