نئی البم کی تیاری بھی کررہی ہوں پریانکا چوپڑا

نئی فلم میں اپنے کردار کو یادگار بنانے کی کوشش کروں گی، پریانکا چوپڑا


Net News January 12, 2013
نئی فلم میں اپنے کردار کو یادگار بنانے کی کوشش کروں گی، پریانکا چوپڑا فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ نئی البم کی تیاری بھی کررہی ہوں۔

فلمی مصروفیات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ تاہم اب گلوکاری اور اداکاری کو ساتھ لے کر چلوں گی، انھوں نے کہا کہ نئی فلم میں اپنے کردار کو یادگار بنانے کی کوشش کروں گی۔ شائقین کو نیا انداز پسند آئے گا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرے پہلے گیت نے جتنی مقبولیت حاصل کرلی ہے اس پر بہت خوش ہوں۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسی نے اگر مجھے اپنی شادی کا دعوت نامہ نہیں بھجوایا تو اس کی اپنی مرضی ہے۔ مجھے کسی سے کوئی نارضی نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی شکایت کرتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں