صرف دوستی ہے اختر حسنین محبت کرتی ہوں رزکمالی
شادی نہیں کروں گا، اداکار، مجھے ’’پرپوز‘‘ کیا ہے، اداکارہ کا دعویٰ
اداکار اختر حسنین اور اداکارہ رز کمالی کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
اس حوالے سے نمایندہ ایکسپریس نے اداکار اختر حسنین اور اداکارہ رزکمالی سے گفتگو کی تواداکار اختر حسنین نے کہا ہے کہ ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں اداکارہ رز کمالی صرف میری دوست ہیں ،میں ان کی عزت کرتا ہوں میں نے اپنی شادی کا فیصلہ گھر والوں پر چھوڑا ہے وہ جو بہتر سمجھیں گے وہ فیصلہ کرینگے جو لوگ میری اور رز کمالی کی شادی کی خبریں اڑا رہے ہیں انھیں اس بات سے آگاہ کردوں کہ میری دوستی اگر کبھی محبت میں تبدیل ہوگئی تو شاید آنے والے وقتوں میں شادی کرلوں۔
اداکارہ رزکمالی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اختر نے مجھے پرپوز کیا ہے اور میں اس سے محبت کرتی ہوں یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے کہ میں اس سے شادی کرتی ہوں یا نہیں میڈیا کو اس حوالے سے خبریں چلانے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔
اگر اختر حسنین اور میری تصاویر کی بنا پر شادی کی خبریں عام ہوئی ہیں تو واضح کردوں کہ اس طرح کی تصاویر فنکار دن بھر میں نہ جانے کتنی بنواتے ہیں یہ کام کا حصہ ہے اس سے قیاس آرائی کرنے والے کچھ بھی سمجھیں یہ ان کی زہنیت ہے واضح رہے اداکارہ رز کمالی اور اداکار اختر حسنین پچھلے دنوں مختلف شادی اور نجی تقاریب میں ایک ساتھ دکھائی دیے۔
ان سے جب شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو دونوں فنکاروں نے جواب دیا کہ 2013 میں ہم شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے اور اس کے بعد اس خبر کو دونوں فنکاروں نے سوشل میڈیا پر بھی خود عام کیا مگر اب رز کمالی اور اختر حسنین کے بیانات میں تضاد دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہ شادی صرف سوشل میڈیا تک محدود رہ جائے گی۔