پاک فضائیہ خطے میں طاقت کا توازن برقراررکھے ہوئے ہے ایئرچیف سہیل امان

پاک فضائیہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے قوم کے لیے باعث فخر ہے، سہیل امان


ویب ڈیسک March 15, 2017
پاک فضائیہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے قوم کے لیے باعث فخر ہے،ایئر چیف مارشل۔ فوٹو : فائل

ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے قوم کے لیے باعث فخر ہے اور خطے میں طاقت کاتوازن برقراررکھے ہوئے ہے۔

نور خان ایئر بیس راولپنڈی میں سی130 طیارے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےایئر چیف کا کہنا تھا کہ سی 130 طیاروں کی اوور ہالنگ سے ان کی کارکردگی بہتر ہوگی، طیاروں کی اوورہالنگ میں خودانحصاری سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاک فضائیہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے قوم کے لیے باعث فخر ہے اور خطے میں طاقت کاتوازن برقراررکھے ہوئے ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جے ایف 17 تھنڈر، بھارت کےلیے ڈراؤنا خواب کیوں؟

ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اپنے دوست ممالک کو بھی تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے، پاک فضائیہ کے اہلکار پر اعتماد اور بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں جب کہ پاک فضائیہ کے تعلیمی ادارے بہترین پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں