سید نور کا نئی فلم میں نئے چہرے متعارف کرانے کا فیصلہ

سید نور اپنی نئی فلم کی عکسبندی کا سلسلہ آیندہ ہفتے سے شروع کریں گے۔


INP January 12, 2013
سید نور اپنی نئی فلم کی عکسبندی کا سلسلہ آیندہ ہفتے سے شروع کریں گے۔ فوٹو : فائل

فلم ساز و ہدایتکار سید نور کا رواں سال کی اپنی پہلی نئی فلم میں نئے چہروں کو متعارف کرانے کا فیصلہ، جب کہ فلم کے مرکزی کردار اداکارہ صائمہ اور شان ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ سید نور اپنی نئی فلم کی عکسبندی کا سلسلہ آیندہ ہفتے سے شروع کریں گے اور آج کل وہ صائمہ اور شان کے علاوہ بقیہ کاسٹ کے لیے مختلف اداکاروں سے رابطے کر رہے ہیں اور وہ اپنی نئی فلم میں نئے چہروں کو متعارف کروانا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ رواں ہفتے میں ہی تمام کاسٹ مکمل ہو جائے گی جس کے بعد فلم کی عکسبندی کا سلسلہ باقاعدہ شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سید نور ان دنوں بھارت گئے ہوئے ہیں جہاں وہ فلم ''میری شادی کرا دو'' کی تشہیری مہم کا حصہ بنیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔