جولائی تا دسمبر برآمدات 12 ارب ڈالر سے تجاوز تجارتی خسارہ 987 ارب تک محدود

بدترین توانائی بحران کے باوجودپہلی ششماہی میںبرآمدات7.58فیصداضافے سے12.05ارب ہوگئیں،مالی سال کے اختتام پر24 ارب ڈالر۔۔


Kamran Aziz January 12, 2013
تجارتی خسارہ 14 فیصد نیچے آگیا، درآمدات 3.3 فیصد سکڑ کر 21.9 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ ماہ ٹریڈ میں 29 فیصد کمی سے1.7 ارب کا گھاٹا،1.97 ارب کی برآمدات۔ فوٹو: فائل

ملک میں توانائی بحران کے بدترین شکل اختیار کرنے کے باوجود رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستانی ایکسپورٹ12ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

جو ماہانہ 2 ارب ڈالر کی اوسط کو ظاہرکرتی ہیں اور برآمدات میں نمو کی یہ رفتار بھی رہی توپاکستانی ایکسپورٹ مالی سال کے اختتام پر 24 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گی، جولائی سے دسمبر2012 کے دوران برآمدات سال بہ سال 7.58 فیصد کے اضافے سے 12 ارب 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں برآمدات کی مالیت 11 ارب20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہی تھی۔

گزشتہ6 ماہ کے دوران برآمدات بھی 3.33 فیصد کم رہیں، جولائی سے دسمبرتک 21 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی اشیا مختلف ممالک سے درآمد کی گئیں، برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی کے نتیجے میں رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 13.99 فیصد سکڑگیا، گزشتہ 6 ماہ میں تجارتی خسارے کی مالیت 9 ارب 87 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی، جولائی تادسمبر2011 کے دوران تجارتی خسارے کی مالیت11 ارب 47 کروڑ 6 لاکھ ڈالر رہی تھی، دسمبر 2012 میں پاکستان سے مختلف ممالک کو 1 ارب 96 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں جو دسمبر 2011 کے مقابلے میں6.20 فیصد اور نومبر 2012 کے مقابلے میں3.85 فیصد زیادہ ہیں۔



نومبرمیں ایکسپورٹ 1 ارب 89 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور دسمبر2011 میں 1ارب 85 کروڑ40 لاکھ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں تھی،گزشتہ ماہ درآمدات کی مالیت سال بہ سال 13.82 فیصدکمی سے 3 ارب 67 کروڑ20 لاکھ ڈالر رہی جبکہ ماہانہ بنیادوں پر درآمدات میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا۔

دسمبر 2011میں درآمدات کی مالیت 4ارب 26کروڑ 10لاکھ ڈالر اور نومبر 2012 میں 3ارب 60 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی تھی، اس طرح دسمبر میں 2012 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ سال بہ سال 29.25 فیصدکمی سے 1 ارب 70 کروڑ30لاکھ ڈالر رہا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 0.47 فیصد کمی ہوئی، نومبر2012 میں تجارتی خسارہ 1 ارب71 کروڑ10 لاکھ ڈالر اور دسمبر 2011 میں 2ار40کروڑ70لاکھ ڈالر رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں