گاڑیوں سے سی این جی کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا مشیر پیٹرولیم

مشیر پیٹرولیم نے کہا کہ جو مہنگی گاڑی رکھ سکتا ہے وہ مہنگا ایندھن کیوں استعمال نہیں کرتا۔


ویب ڈیسک January 12, 2013
مشیر پیٹرولیم نے کہا کہ جو مہنگی گاڑی رکھ سکتا ہے وہ مہنگا ایندھن کیوں استعمال نہیں کرتا۔ فوٹو: فائل

مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں گاڑیوں سے سی این جی کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا اور اس حوالے سے سمری وزارت قانون کو بھیج دی گئی ہے۔


کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ گیس کے بحران کی ذمے دار اوگرا ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سے فوری سی این جی گیس ختم نہیں کریں گے بلکہ اس کام کو مرحلہ وار انجام دیا جائے گا۔

مشیر پیٹرولیم نے کہا کہ جو مہنگی گاڑی رکھ سکتا ہے وہ مہنگا ایندھن کیوں استعمال نہیں کرتا۔ مشیر پیٹرولیم نے کہا کہ پانچ سو گز اور اس سے زائد کے گھروں کو سستی گیس استعمال کرنے کا حق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔