شاہ رخ سالگرہ کی مبارکباد دینے عامر خان کے گھر پہنچ گئے

شاہ رخ خان نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے عامر خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا


ویب ڈیسک March 15, 2017
شاہ رخ خان نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے عامر خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، فوٹو : فائل

بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان عامر خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے رات میں ان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے گزشتہ روز اپنی 52ویں سالگرہ منائی جس میں فلمی ستاروں سمیت دیگر افراد شریک ہوئے لیکن رات میں بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان بھی عامر خان کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے عامر خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سالگرہ مبارک ۔۔۔۔ مسٹر پرفیکشنسٹ

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے عامر خان کو اپنے گھر منت میں کھانے پر مدعو کیا تھا لیکن عامر خان دعوت میں نہیں جاسکے لہذا کنگ خان خود ہی عامر خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے ان کے گھر پہنچ گئے، کنگ خان اپنی آمد کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے اس کے لئے وہ صبح سویرے ان کے گھر پہنچے لیکن ان کی یہ کوشش رائیگاں ہی گئی اور وہ میڈیا کو بے خبر رکھنے میں ناکام ہوگئے اور دونوں اداکاروں کی سالگرہ کے موقع پر لی گئی تصویریں بھی منظر عام پر آگئیں۔

دوسری جانب اپنی سالگرہ کے موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ نے انہیں گھرپر ایک دوست کی حیثیت سے مدعو کیا تھا تاہم دونوں کے درمیان کسی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی پراجیکٹ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں