یو اے ای حکومت ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے خالد لطیف

ضلع عمر کوٹ کے سیلاب متاثرین میں 136 بھینسوں کی دوسری کھیپ تقسیم کرنے کی تقریب، نواب یوسف تالپور کا اظہار تشکر


Nama Nigar January 12, 2013
خالد لطیف نے کہا کہ وہ وعدے کے مطابق بھینسوں کی دوسری قسط تقسیم کررہے ہیں جبکہ تیسری بھی جلد متاثرین کے حوالے کردیں گے۔ فوٹو: فائل

یو اے ای حکومت کی جانب سے ضلع عمر کوٹ کے سیلاب متاثرین کے لیے 136 بھینسوں کی دوسری کھیپ غریب اور بیوائوں میں تقسیم کرنے کی تقریب بوسٹان روڈ پر کاٹن فیکٹری میں منعقد ہوئی جس میں ممبر قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور، ممبر صوبائی اسمبلی نواب تیمور تالپور، یو اے ای کے نمائندوں خالد لطیف، عبدالقادر، سالم اشعار، جاوید الفارسی، محمد جعفر اور فواد خان سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد لطیف نے کہا کہ وہ وعدے کے مطابق بھینسوں کی دوسری قسط تقسیم کررہے ہیں جبکہ تیسری بھی جلد متاثرین کے حوالے کردیں گے، 8 کمروں پر مشتمل عمارت کا کام بھی جلد شروع کردیا جائے گا، یو اے ای حکومت پاکستانی عوام کا ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دے گی۔ نواب یوسف تالپور نے کہا کہ یو اے ای حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کرکے یہاں کے عوام کے دل جیت لیے ہیں، عمر کوٹ انتہائی پسماندہ ضلع ہے یہاں لوگوں کو زرعی پانی کی شدید قلت کا سامنا اور روزگار وغیرہ کے مسائل درپیش ہیں۔

01

سیلاب کے دوران این جی اوز نے ضلع میں کافی کام کیے ہیں، یو اے ای حکومت کے بے حد مشکور اور ان کے لیے دعا گو ہیں۔ نواب تیمور تالپور نے کہا کہ بھینسوں کی تقسیم سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کررہے ہیں، امید ہے کہ یو اے ای حکومت سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھے گی۔ انھوں نے کہا کہ (BHU) کے قیام کے لیے جلد اراضی فراہم کی جائے گی۔ تقریب سے محکمہ زکوٰۃ ضلع عمر کوٹ کے چیئرمین غلام اکبر درس اور ملک محمد چانڈیو نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔