کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سنی تحریک کا احتجاج

کراچی میں درجنوں کارکن شہید کیے گئے ایک کا بھی قاتل نہیں پکڑا گیا، اکبر قادری


Numainda Express January 12, 2013
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ٹی وی چینلز پر بیٹھ کرٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے صرف دعوے کرتے نظر آتے ہیں لیکن عملا ً کوئی کام نہیں ہورہا۔ فوٹو: فائل

DUBAI: ملک خصوصاً کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور کارکنان کی ہلاکتوںکے خلاف پاکستان سنی تحریک کی جانب سے حیدر چوک گاڑی کھاتہ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

محمد اکبر رضا قادری ، محمد عابد قادری و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ٹی وی چینلز پر بیٹھ کرٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے صرف دعوے کرتے نظر آتے ہیں لیکن عملا ً کوئی کام نہیں ہورہا ۔

انھوں نے کہا کہ ایک ماہ کے دوارن سنی تحریک کے درجن سے زائد کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی لیکن قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا،امن پسندی کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، اگر تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو کارکنان اپنی حفاظت کے لیے ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوں گے جس کی ذمے داری حکومت سندھ پر عائد ہوگی۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور دھشت گردی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔