صدر زرادری کی باراک اوباما کو دورہ پاکستان کی دعوت
صدرآصف علی زرداری نے امریکی صدر باراک اوباما کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف زرداری نے امریکی صدر باراک اوباما کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے باراک اوباما کو دوسری مرتبہ صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔