ٹنڈوجام ٹول ٹیکس کیخلاف سیاسی جماعتوں کی ریلی شہر میں ہڑتال
مسئلہ حل نہ ہونے پر عوامی نمائندوں کے گھیرائو کی دھمکی
اینٹی ٹول ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ٹول پلازہ کے خلاف ٹنڈو جام میں شٹر ڈائون ہڑتال تمام کاروباری مراکز بند، سیاسی و سماجی تنظیموں کی ریلی علاقے کے منتخب نمائندوں کے گھروں کا گھیرائو کرنے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق میرپور خاص حیدرآباد روڈ پر قائم ٹول گیٹپر تعلقہ حیدرآباد کے عوام کو رعایت نہ دینے کے خلاف اینٹی ٹول ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ٹنڈو جام میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی،زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے مین گیٹ سے ریلی نکالی گئی جس میں متحدہ قومی موومنٹ، سندھ ترقی پسند پارٹی، جئے سندھ تحریک، فنکشنل لیگ، سرڈس، شہری اتحاد، عوامی تحریک، جسقم، سندھ زرعی یونیورسٹی اور زرعی تحقیقاتی ادارے کے پروفیسرز، ملازمین، طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے میرپور خاص حیدرآباد روڈ کو دھرنا دے کر بند کردیا ،دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ اللہ ببر، مجید شاہ راشدی، الیاس کھوکھر، شیر علی راجپوت، مسرور تھیبو، عبدالحئی بھٹو، اصغر کھوکھر، عبدالستار گورڈ، نوید لغاری نے کہا کہ ٹول عملے کی زیادتیوں اور جھوٹے کیس داخل کرنے کے خلاف تمام سیاسی و سماجی تنظیمیں 72 روز سے علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاج کررہے تھے مگر حکومت نے اس کا نوٹس نہیں لیا، انھوں نے کہا کہ اگر یہ ٹول ٹیکس نہیں ہٹایا گیا اور مقامی افراد کو رعایت نہ دی گئی تو تمام جماعتیں مل کر اسے اکھاڑ کر پھینک دے گی اور مقامی رکن قومی و صوبائی اسمبلی کے گھروں کا گھیرائو کیا جائے گا۔