فوجی عدالتوں میں توسیع پر حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر حکومت سے پیپلز پارٹی کی جانب سے مزید بات چیت کا امکان نہیں،اعتزاز احسن


ویب ڈیسک March 15, 2017
اسپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کے 2 دور ہوئے ، فوٹو: فائل

فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے مسودہ پر حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔

فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے قومی اسمبلی میں آئینی اور قانونی ترامیم کے پیش کیے جانے والے مسودہ پر اتفاق رائے کے لیے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اسپیکر کے چیمبر میں مذاکرات ہوئے لیکن دونوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوسکا، اسپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کے 2 دور ہوئے لیکن کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا جس کے بعد معاملے کو پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں واپس بھجوا دیا گیا ہے جب کہ اسپیکر ایاز صادق نے کل پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا بل قومی اسمبلی میں پیش

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ حکومت سے پیپلز پارٹی کی جانب سے مزید بات چیت کا امکان نہیں جب کہ نوید قمر کا کہنا تھا کہ اب جو کچھ ہوگا وہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |