مٹھی پیپلز پارٹی نے14 جنوری کا جلسہ ملتوی کردیا

انتخابی مہم کے سلسلے میں مذکورہ جلسے سے صدر زرداری اور بلاول خطاب کرنے والے تھے


Nama Nigar January 12, 2013
ذرائع کے مطابق جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ ملک کی سیاسی صورتحال بالخصوص طاہر القادری کے لانگ مارچ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کا 14 جنوری کو مٹھی میں ہونے والا جلسہ عام ملتوی کر دیا گیا۔

جلسہ سے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کر کے پی پی کی انتخابی مہم کا آغاز کرنا تھا۔ پی پی نے مٹھی میں جلسے سے اپنی انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کیا تھا جس کے لیے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی تھیں۔

تاہم اب پیپلز پارٹی ضلع تھرپارکر کے پریس ترجمان چندر شرما کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پی پی ضلع تھرپارکر کے صدر ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کو فون کر کے14 جنوری کو مٹھی میں ہونے والے جلسہ ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ ملک کی سیاسی صورتحال بالخصوص طاہر القادری کے لانگ مارچ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔