کوٹری وسپرہائی وے پر ڈکیتیاں نقدی و زیورات لوٹ لیے گئے

لونی کوٹ پر ڈاکوئوں نے کوچ لوٹ لی، مسافروں کا احتجاج، شاہراہ بلاک کر دی


Nama Nigar January 12, 2013
مسلح افراد نے سپر ہائی وے پر نیو بران کے مقام پر کراچی سے حیدرآباد جانے والے ٹرک سے سرسوں کی بوریاں اتار لیں جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

DUBAI: کوٹری اور سپر ہائی وے پر3 الگ الگ وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان سے محروم کر دیا، پولیس نے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نوری آباد سے مسافر کوچ میں سوار ہونے والے مسلح افراد نے لونی کوٹ کے مقام پر مسافروں سے لوٹ مار شروع کر دی اور نقدی، موبائل فونز اور خواتین کے زیورات چھین کر کوچ سے اتر کر فرار ہوگئے، لٹنے والوں نے سپر ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے باعث شاہراہ بلاک ہو گئی، تاہم ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا جبکہ کوٹری آناتانی محلے میں5 موٹر سائیکل سوار افراد ٹھیکیدار نوروز بروہی کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5 تولے سونے کے زیورات اور4 لاکھ50 ہزار کیش سمیت گھر میں موجود موٹر سائیکل بھی لے اڑے، اطلاع کے باوجود پولیس تاخیر سے آئی اور ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے۔

06

دوسری طرف مسلح افراد نے سپر ہائی وے پر نیو بران کے مقام پر کراچی سے حیدرآباد جانے والے ٹرک سے سرسوں کی بوریاں اتار لیں جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے جبکہ کوٹری پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر8روپوش ملزمان افضل غوری، عاشق علی، احمد علی، رانجھا، محمد ایوب، مظفر، حاجی غلام، نواب خان کو گرفتار کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں