کولمبو ٹیسٹ سری لنکا نے 7 وکٹ پر 238 رنز بنا لیے

دنیش چندیمل 210 گیندوں پر 86 جب کہ کپتان رنگنا ہیراتھ 63 گیندوں پر 18 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں


Sports Desk March 15, 2017
دنیش چندیمل 210 گیندوں پر 86 جب کہ کپتان رنگنا ہیراتھ 63 گیندوں پر 18 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ فوٹو اے پی

بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے 7 وکٹ پر 238 رنز بنا لیے۔

پیسارا اوول اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے روز کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں پر 238 رنز بنا لیے۔ میزبان ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں :سری لنکا نے بنگلا دیش کو 259 رنز سے ہرادیا

دنیش چندیمل 210 گیندوں پر 86 جب کہ کپتان رنگنا ہیراتھ 63 گیندوں پر 18 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ دھنن جیا ڈی سلوا اور نروشن ڈکویلا نے 34,34 رنز بنائے۔ مستفیض الرحمان اور مہدی حسن مرزا نے 2,2 جب کہ سبھاشیش رائے، تیج الاسلام اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو 259 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔