افغانستان آئرلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں 30 رنز سے کامیاب

افغانستان نے اس سے قبل ٹی 20 سیریز میں آئر لینڈ کے خلاف کلین سوئپ کیا تھا


Sports Desk March 15, 2017
افغانستان نے اس سے قبل ٹی 20 سیریز میں آئر لینڈ کے خلاف کلین سوئپ کیا تھا ۔ فوٹو: پی ٹی آئی/فائل

KARACHI: افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 30 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 292 رنز اسکور کیے جب کہ رحمت شاہ 78، نور علی زردان 51، محمد شہزاد 43، محمد نبی 34 ناٹ آؤٹ، حشمت اللہ شاہدی 32 اور سمیع اللہ شنواری 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے کیون اوبرائن نے 3 جب کہ ٹم مورتاژ، جارج ڈوکریل اور پیٹر چیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ نے ایک وکٹ پر 172 رنز بنا لیے لیکن راشد خان کے جادوئی اسپیل کی بدولت پوری ٹیم 46.5 اوورز میں 262 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :افغانستان کا آئرلینڈ کیخلاف کلین سوئپ

کپتان ولیم پورٹر فیلڈ کی مزاحمت بھی کسی کام نہ آ سکی، انہوں نے 98 گیندوں پر 18 چوکوں کی مدد سے 119رنز کی اننگز کھیلی، پال اسٹرلنگ نے 68 رنز بنائے۔ 5 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ راشد خان اور دولت زردان نے 4,4 شکار کیے جب کہ امیر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ولیم پورٹر فیلڈ شاندار سنچری سے ٹیم کو میچ تو نہ جتوا سکے لیکن مین آف دی میچ کا ایوارڈ انہیں دیا گیا۔

افغانستان نے اس سے قبل ٹی 20 سیریز میں آئر لینڈ کے خلاف کلین سوئپ کیا تھا اور اب 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسرا میچ 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |