صوبائی وزراکی کوئٹہ اور سوات بم دھماکوں کی مذمت

معصوم انسانوں کو قتل کرنے والے درندے کہلانے کے بھی مستحق نہیں، سیاسی رہنما


Staff Reporter January 12, 2013
وزرا اور سیاسی رہنماؤں نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی بیانات میں کہا کہ معصوم انسانوں کو قتل کرنے والے درندے کہلانے کے بھی مستحق نہیں اور یہ دہشت گرد پاکستان اور انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے صوبائی وزرا سمیت مختلف رہنمائوں نے کوئٹہ اور سوات میں ہونے والے بم دھماکوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی پیر مظہر الحق، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے علاوہ صوبائی وزرا جام مہتاب حسین ڈھر، مکیش کمار چائولہ، سید فیصل علی سبزواری، عبدالحسیب، زبیر احمد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی شرمیلا فاروقی نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی بیانات میں کہا کہ معصوم انسانوں کو قتل کرنے والے درندے کہلانے کے بھی مستحق نہیں اور یہ دہشت گرد پاکستان اور انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔



انھوں نے کہا کہ اسلام سمیت کوئی بھی مذہب قتل و غارت گری کی اجازت نہیں دیتا،علاوہ ازیں انھوں نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین اور رپورٹر کی بم دھماکوں میں ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں