روسی والی بال کھلاڑی کو لمبے قد کی وجہ سے جہاز سے اتار دیا گیا

روسی کھلاڑی سائبیریا سے ماسکو جارہے تھے کہ انہیں لمبے قد کی وجہ سے عملے کی شکایت پر پولیس نے جہاز سے اتاردیا


ویب ڈیسک March 15, 2017
کیمروو نے یورپین والی بال مقابلوں اور جنوبی کوریا میں یوتھ چیمپئن شپ میں روس کی جانب سے کانسی کے تمغے جیتے فوٹو: فائل

روسی مسافر طیارے میں اس وقت حیران کن صورتحال پیدا ہوگئی کہ جب نامور روسی والی بال کھلاڑی کو لمبے قد کی وجہ سے اتار دیا گیا۔

سائبیریا سے ماسکو جانے والی روسی ایئرلائنز " پوبیدا" میں 7 فٹ لمبے روسی والی بال کے کھلاڑی الیکسذنڈرکیمروو سوار ہوئے ہی تھے کے فضائی میزبان نے انہیں دیکھتے ہی پولیس کو بلا لیا جس کے بعد تین پولیس اہلکار فوری طور پر طیارے میں داخل ہوئے اور والی بال کے کھلاڑی کو طیارے سے اترنے کی ہدایت کی اس دوران کھلاڑی نے عملے سے نشست تبدیل کرنے پر اصرار کیا لیکن عملے نے الیکسذنڈرکیمروو کی ایک نہ سنی جب کہ کیمروو پولیس سے بھی کہتے رہے کہ وہ روسی والی بال ٹیم کے کھلاڑی ہیں تاہم پولیس نے بھی ان کی بات سنی ان سنی کردی اور انہیں طیارے سے اتار دیا۔



طیارے کے عملے کے مطابق 20 سالہ کھلاڑی کا قد لمبا ہونے کی وجہ سے سیٹوں کے درمیان فاصلہ متاثر ہورہا تھا جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا تھا۔



دوسری جانب ماسکو ڈائنامو والی بال ٹیم کے کھلاڑی الیکسذنڈر والکو نے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ طیارے میں پیش آئے واقعے پر حیرانی کا اظہار کیا اور کھلاڑی کے ساتھ غیرمناسب رویئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی اور کہا کہ دنیا میں اب ایسا بھی ہوگا کہ کسی مسافر کو اس کے لمبے قد کی وجہ سے طیارے سے اتار دیا جائے گا جب کہ ایسا کسی عام شخص کے ساتھ نہیں ہوا بلکہ اُس شخص کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا گیا جس نے روس کی جانب سے کھیلوں میں نمائندگی کی۔

واضح رہے کہ الیکسذنڈر کیمروو نے یورپین والی بال مقابلوں اور جنوبی کوریا میں ہونے والی یوتھ چیمپئن شپ میں روس کی جانب سے کانسی کے تمغے جیتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |