انسداد خسرہ مہم کیلیے عالمی ادارہ صحت نے ویکسین کی 13 لاکھ خوراک بھیجی

حکام کی طرف سے ویکسین کی 13 لاکھ خوراک بھیجی گئی


Staff Reporter January 12, 2013
عالمی ادارہ صحت کے مطابق مہم کے دوران سندھ میں 9ماہ سے لے کر 10سال تک کی عمرکے بچوں کوخسرہ کی حفاظتی ویکسین دی گئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: عالمی ادارہ صحت نے بچوں کو خسرہ سے بچانے کیلیے کراچی سمیت سندھ کے 8 اضلاع میں 29 لاکھ بچوںکی ویکسی نیشن کا ہدف مقررکیا تھا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق مہم کے دوران سندھ میں 9ماہ سے لے کر 10سال تک کی عمرکے بچوں کوخسرہ کی حفاظتی ویکسین دی گئی، عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندے ڈاکٹر گوڈیو سباٹنیلی نے کہا ہے کہ حکام کی طرف سے ویکسین کی 13 لاکھ خوراک بھیجی گئی، عالمی ادارہ صحت نے صوبائی حکومتوں کو ہنگامی اور طویل بنیادوں پر مزیداقدامات اٹھانے کی سفارش کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔